بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کامران اکمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل کا کہنا تھا کہ نئی ذمہ داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا تاہم جب بھی موقع ملےگا تھوڑی بہت لیگ کھیل لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، نئی ذمے داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا، جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا ، سلیکٹر بننا اور کوچنگ کرنا ایک نیا رول ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ ابھی میری کافی کرکٹ باقی تھی، قومی ٹیم میں آنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی ۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے پی ایس ایل کی 74 اننگز میں 1972 رنز بنائے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی اور آخری میچ 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں