لاہور: نامور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی ئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا، مختصر ترین فارمیٹ میں اتنے رنز بنانے والے کامران اکمل تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔
کامران اکمل ملتان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سنٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں، مذکورہ ٹورنامنٹ کے دوران ہی انہوں نے اپنے 6 ہزار رنز مکمل کیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم کے خلاف مران اکمل نے 41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 75 رنز بنائے تھے۔
اس طرح ان رنز نے کامران اکمل کو اہم سنگ میل عبور کرنے میں مدد فراہم کی۔