تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’’اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں‘‘ کامران اکمل ڈراپ کیے جانے پر مایوس

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ‘کارکردگی دکھانے کے باوجود مجھے ٹیم میں شامل نہ کرکے اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔‘

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو مینشن کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے، میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن میں اب اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اوپنر احمد شہزاد اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو آج سے شروع ہونے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔

33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں تقریبا 10 ملین روپے کی پرائز منی رکھی گئی ہے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے دئیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -