پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نیا سولر پینل چوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے نئے سولر پینل کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیر کے علاقے میں سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس میں چوری ہوئی ہے، چوروں نے فارم ہاؤس کے مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا، اور اندر داخل ہو کر سولر اتار کر لے گئے۔

کامران اکمل کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل ہی لگوایا گیا تھا اور آج چوری ہو گیا۔

تنازعات کا شکار رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران فروری 2023 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے، انھوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ 11 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔


سینئرز کو آرام دیں، ہمیں کم از کم 35 سے 40 لڑکوں کا پول بنانا ہوگا، کامران اکمل


2002 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کرنے والے کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 میچز کھیلے، جس میں انھوں نے بالترتیب 2648، 3246 اور 987 رنز بنائے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں