جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کامران اکمل نے بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پشاور زلمی سے راہیں جدا کر لیں۔

کامران اکمل نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر نے ٹویٹ میں لکھا الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے زلمی کے ساتھ گزارے سات سال بہترین رہے۔

انہوں نے لکھا کہ اونچ نیچ اور مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر زلمی فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کامران اکمل نے پی ایس ایل کے سات سیزن میں پشاورزلمی کی نمائندگی کی وہ لیگ میں پچھتر میچوں میں انیس سو باہتر رنز بناکر دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔

فی الحال کامران اکمل نے اپنے مستقبل سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا کہ وہ کس ٹیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں