جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا مزہ خراب ہوجائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا مزہ خراب ہوجائے گا۔

گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جبکہ پاکستان میزبان ہونے کے ناطے آٹھویں ٹیم ہوگی۔

- Advertisement -

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی جبکہ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے گی۔

تاہم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ رواں ورلڈ کپ فارمیٹ کی ایک اچھی چیز یہ ہے کہ تمام ٹیمیں کوشش کریں گی کہ انہیں آخری تین میں نہیں آنا تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکیں۔

سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا مزہ خراب ہوجائے گا، بورڈز کو چاہیے تھا کہ وہ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے قانون سے متعلق ٹیموں کو آگاہ کرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں