تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ٹیم میں بیک وقت چار اوپنر کھلانا بڑا ’بلنڈر‘ ہے‘

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ٹیم میں بیک وقت چار اوپنر کھلانا بلنڈر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پروگرام ’اسپورٹس‘ روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں بیک وقت چار اوپنرز کھلانا بہت بڑا بلنڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ نہیں ہے، ہر سیریز سے قبل کمبی نیشن کا نعرہ لگایا جاتا ہے، ورلڈ کپ میں کون سے لڑکے کھیلیں گے اس کا فیصلہ اب کپتان بابر اعظم کو کرلینا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت لی لیکن سیریز جیتنے کا مزہ نہیں آیا، بارش کی وجہ سے تین میچز متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں، مڈل آرڈر اب تک سیٹ نہیں ہوپارہا ہے، اس سیریز میں پاکستان کو مڈل آرڈر کو جانچنے کا موقع مل جاتا لیکن بارش کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

کامران اکمل نے کہا کہ محمد حفیظ بیٹںگ میں ناکام رہے لیکن انہوں نے بولنگ کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، محمد حفیظ کا ورلڈ کپ میں پرفارم کرنا ضروری ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے لیکن ٹی ٹوینٹی کھیلنے آتے ہیں تو ان کی من پسند ٹیم میدان میں اترتی ہے، ورلڈ کپ میں بھی وہ اسی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ٹیم کو کیسے بنائیں، چیف سلیکٹرز اور کوچ کو مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ناکامی پر قابو پانا ہوگا۔

کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کپتان نے ٹیم کو میدان میں لڑانا ہے، ٹیم بنانے میں کپتان کی رائے ضرور شامل ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -