سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے قومی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی جانب سے میچز میں وقفہ نہ لینے پر ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ آج کل کے پلیئرز کسی میچ میں آرام نہیں کرتے جب کہ ماضی میں بڑے پلیئرز کو آرام دیا جاتا تھا اور وہ خود میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف اپنی جگہ نئے پلیئرز کو موقع دیتے تھے۔
یونس خان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ سیریز کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کامران اکمل نے بتایا کہ تین میچوں کی سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو ریسٹ کروانے کی پالیسی اپنائی گئی تو پہلے میچ میں شعیب ملک کو آرام کرنے کا کہا جس پر شعیب ملک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں لاہور سے پیدل آیا ہوں؟
شعیب ملک کے جواب میں پلیئرز ہنس پڑے اور ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار رہا۔ اگلے میچ میں مصباح الحق کو آرام دیا گیا اور ایک میچ میں میری (کامران اکمل) کی جگہ خالد لطیف کو اوپنر کھلایا گیا۔