اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

’چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسکواڈ میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسکواڈ میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی۔

پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی آنے والی ہے اچھے کھلاڑی لانے چاہئیں، 15 کے اسکواڈ میں کم از کم 11 کھلاڑی تو کنڈیشن کے حساب سے رکھیں، پلیئنگ الیون کی سمجھ نہیں آرہی بس 11 نام لکھ کر رکھ دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں تین، تین اوپنر لے جارہی ہیں ہمارے پاس ایک اوپنر ہے، امام الحق، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، انڈر 19 کے شاہ میر کو کھلانا چاہیے، صائم ایوب فٹ نہیں تو امام یا شان کو ضرور ہونا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ نیوزی لینڈ باہر سے آئی ہے اور یہاں دو، دو اسپنرز کھلا رہی ہے۔

سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ بابر اعظم کی جانب سے اوپننگ ٹیم کمبی نیشن کے لیے درست نہیں، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ میں ٹیم نے میچ جیتے گزشتہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 ماہ میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو حیران کن ہے، محسن نقوی مبارک باد کے حق دار ہیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی، گرین شرٹس 331 رنز کے تعاقب میں 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں