اشتہار

’بابر اعظم ویرات کوہلی کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے اپنی 50 ویں سنچری اسکور کرکے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا.

بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اپنے 291 ویں ون ڈے میں عبور کیا۔ وہ ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیز اسکور کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچوں گا۔

تاہم اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامرن اکمل نے کہا کہ ٹاپ تھری بیٹر ہی ویرات کوہلی کا سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں مڈل آرڈر بیٹرز یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بابر اعظم ہیں وہ ٹاپ تھری میں کھیلتے ہیں وہ یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ان کے پاس شبھمن گل ہیں وہ اس کے ریکارڈ کے پاس پہنچ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں