تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کامران اکمل اور وہاب ریاض کی باتوں نے قہقہے بکھیر دیئے، خصوصی انٹرویو

کراچی : عید الفطر کے پر مسرت موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دل کھول کر اپنے خیالات کا اظہار کردیا، اپنی پسند, ناپسند اور ساتھی کھلاڑیوں کی عادت و اطوار پر دلچسپ جملے کہہ کر سننے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم عید اسپیشل میں عید الفطر کے روز نامور کرکٹرز  وھاب ریاض اور کامران اکمل نے بحیثیت مہمان شرکت کی انہوں نے اپنی نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے سیگمنٹ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل نے عمران خان کو کرکٹ کا سپر اسٹار قرار دیا، ان کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیں گے کے سوال پر انہوں نے سرفراز احمد کے بارے میں کہا کہ اپنا ایک ہی نمبر رکھیں۔

بابر اعظم کو مشورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جیسے پرفارم کررہے ہیں وہ کرتے جائیں، شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ کوئی میچ جتوا بھی دو، میری خواہش ہے وہ کبھی مین آف دی میچ بھی قرار پائیں۔

محمد حسنین کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی لائن اور لینتھ کو مزید بہتر کریں جبکہ محمد عامر سے متعلق کامران اکمل نے برجستہ کہا کہ ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

پروگرام کے ایک اور دلچسپ سیگمنٹ "فلم بناؤ” میں فلم” رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی” میں ہیرو کا کردار کس کو دیں گے کے سوال  پر انہوں نے احمد شہزاد کا نام لیا اور ہیروئن کیلئے امام الحق کا نام تجویز کیا۔

فلم میں ولن کا کردار کون کرے گا کے جواب میں انہوں نے عمر اکمل کا نام لیا جبکہ ہیروئن کے باپ کے کردار کیلئے ساتھ بیٹھے وہاب ریاض نے لقمہ دیا اور افتخار کا نام لیا جس پر پروگرام میں قہقہے گونج اٹھے۔

میزبان نے وہاب ریاض سے پوچھا کہ اگر کامران اکمل پر فلم بنے تو فلم کا نام کیا ہونا چاہیے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ "محنت کش” جبکہ مستقبل میں اگر آپ کوئی ٹیم خریدیں تو اس کا نام کیا ہوگا کے جواب میں کہا کہ "جے کانت شکرے” جس پر میزبان نے بھی جوابی جملہ کس دیا۔

 وہاب ریاض نے کہا کہ کھانے میں انہیں فرائیڈ ڈشز پسند ہیں، ذہین کھلاڑی کے سوال پر کامران اکمل نے لقمہ دیا اور مصباح الحق کا نام لیے بغیر کہا کہ جو آج کل کوچ ہے اور دوسرا جو اس کے انڈر کھیل رہا ہے محمد حفیظ۔

وھاب ریاض نے آئیڈیل کھلاڑی کیلئے وسیم اکرم کا نام لیا جبکہ بیٹسمین سے متعلق انہوں نے کہا کہ اے بی ڈویلئر کو باؤلنگ کراتے ہوئے مشکلات پیش آتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -