بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’خواہش ہے ورلڈ کپ فائنل جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

بھارت پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جب کہ دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔

اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے فائنل میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کو ٹورنامنٹ میں صرف نیوزی لینڈ کا ہی پریشرتھا۔ آج بھارتی ٹیم نے بہترین کھیل کر نیوزی لینڈ کو بھی ہرا دیا۔ خواہش ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دوسرے سیمی فائنل کے لیے جنوبی افریقہ کو فیورٹ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف بہترین فائٹ کی لیکن بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی میچ ونر ہیں، بلیو شرٹس کا باہر بیٹھا کھلاڑی بھی میچ ونر بن جاتا ہے۔

سابق کپتان اظہر علی بھی آج کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروٹیز کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

جنوبی افریقہ ’چوکر‘ کا داغ مٹا پائے گا یا آسٹریلیا فائنل میں جائے گا، دوسرا سیمی فائنل آج

اظہر علی نے آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھی بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بھارتی ٹیم جس معیار کی ہے اس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہرانا مشکل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں