پشاور: خیبر پختونخواہ کابینہ میں شامل کئے گئے ارشد ایوب اور کامران بنگش نے صوبائی وزرا کے عہدے کاحلف اٹھالیا۔
تفصیلات خیبر پختوںخواہ کابینہ میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، تقریب میں ارشد ایوب اور کامران بنگش نے صوبائی وزرا کے عہدے کاحلف اٹھایا ، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
گذشتہ روز خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے تبدیلیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، اعلامیے میں کامران بنگش کو معاون خصوصی سے وزیر بنایا گیا تھا ، کامران بنگش کے پاس اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کے قلمدان ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواکابینہ میں ارشد ایوب کو بھی شامل کیا گیا جبکہ معاونین خصوصی ریاض خان ، عارف احمدزئی اور محمدظہور کو مشیر مقرر کردیا گیا تھا۔
Comments
- Advertisement -