جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کا نوٹس ، صوبائی وزیر کی وزیراعظم کے دورہ پشاور سے متعلق وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبائی وزیر کامران بنگش نے وزیراعظم کے دورہ پشاور پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کا دورہ روزمره امور مملکت کا حصہ ہے، جس پر کوئی پابندی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ پشاور پر الیکشن کمیشن کے نوٹس سے متعلق صوبائی وزیر کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پشاور خالصتاً سرکاری نوعیت کا ہے، دورہ روزمره امور مملکت کا حصہ ہے جس پر کوئی پابندی نہیں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صرف گورنر ہاؤس کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے ، وہ دورہ پشاور میں کسی انتخابی یاعوامی اجتماع میں شرکت نہیں کر رہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا دلی احترام کرتے ہیں، بلدیاتی الیکشن صرف خیبرپختونخوا کےچند اضلاع میں ہو رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا فلاحی پروگرام پورے پاکستان کےغریب عوام کے لیے ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، پہلے مرحلےمیں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیا جارہاہے ، وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں