جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قائد اعظم ٹرافی، کامران غلام نے 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والے کامران غلام نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے کامران غلام نے رواں سیزن میں 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، وہ رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

خیبرپختونخوا کے کامران غلام نے ایونٹ میں 1218 سے زائد رنا بنا کر 37 سال پرانا صادت علی کار یکارڈ توڑا۔

- Advertisement -

پچیس سالہ بیٹسمین نے ایونٹ کے فائنل میں بھی سنچری اسکور کی اور اب تک 20 اننگز میں پانچ سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کے ساتھ 1241 رنز بنالیے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی ایوارڈ 2020 میں کامران غلام نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اُن کی نصف سنچری کی اننگز کی ویڈیو شیئر کی تو اُس کے ساتھ انہیں ’مسٹر ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں