ملتان: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل وریکن نے ملتان ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے مڈل آرڈ بیٹر کامران غلام کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد مہمانم اسپنرجومل وریکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران غلام کے فیصلے پر مایوسی ہوئی لیکن ٹیکنالوجی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، جومل کامران کے ناٹ آؤٹ رہنے پر ناخوش نظر آئے۔
جومل وریکن کا مزید کہنا تھا کہ میچ میں 275 یا 300 رنز تک کا ہدف ہم حاصل کرسکتے ہیں، سیلز نے پچھلی اننگز میں اچھی بولنگ کی تھی۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے
دریں اثنا پاکستانی آف اسپنر ساجد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواہش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں، سلیکٹ کرنا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔
ملتان کی پچ پر پلان ہے کہ رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں، ویسٹ انڈیز جس مائنڈ سیٹ سے کھیلے گی ہم ویسے ہی پلان بنائیں گے۔
پہلی اننگز میں چار شکار کرنے والے پاکستانی آف اسپنرکا مزید کہنا تھا کہ کل کھیل جلدی شروع ہوتا ہے تو 350 رنز تک بنائیں گے، ایسی پچ پر پلان ہے رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔