جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

ارمغان کے والد کامران قریشی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کامران قریشی کے جسمانی ریمانڈ کیلیے عدالت سے رجوع کیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے متعلقہ عدالت سے این او سی طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعلقہ عدالت سے این او سی لے کر آئیں۔

دوسری جانب، منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ارمغان کو 5 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق منگل کو ارمغان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کر لی

8 مارچ 2025 کو کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے، ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔

انسپکٹر محمد علی نے کہا تھا کہ یہی اسلحہ پولیس مقابلے میں استعمال ہوا، اے وی وی سی سی نے ملزم کامران قریشی سے مزید تفتیش کیلیے عدالت سے اجازت طلب کر لی۔

یاد رہے کہ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں