بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کامران ٹیسوری کی واپسی پراختلافات ، متحدہ نے ہنگامی اجلاس بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنانے پر ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے جس پر اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کی پارٹی میں شمولیت، ڈپٹی کنونئیر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلوں پر ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، جس پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل پانچ بجے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کےتمام ارکان کو حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کے معاملے پر بڑھتے اختلافات ، رہنماؤں کی ناراضگی پر بھی بات چیت ہوگی، رابطہ کمیٹی کے اراکین کامران ٹیسوری اور حالیہ فیصلوں پر اپنی رائے خالد مقبول کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈپٹی کنوینر کے لیے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں میں رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر اختلافات کی خبر اے آر وائی نے نشر کی تھی۔

یاد رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں بھی کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑگئی تھی اور پارٹی دو دھڑوں پی آ ئی بی اور بہادرآباد گروپس میں تقسیم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد رابطہ کمیٹی نے اپنے رکن کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں