اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

کامران ٹیسوری کی روس کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، روسی سفیر کی برگر اور مٹکا چائے سے تواضع

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر کامران ٹیسوری نے روس کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جب کہ روسی سفیر البرٹ کوریو کی برگر اور مٹکا چائے سے تواضع کی گئی۔

روسی سفیر البرٹ کوریو اسلام آباد سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر قونصل جنرل انڈرے فیڈرف کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ اور روسی سفیر نے مل کر پرچم کشائی کی جب کہ روسی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

- Advertisement -

اس ملاقات میں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں کامران ٹیسوری اور روس کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

روسی سفیر البرٹ کوریو نے کہا کہ معاشی حالات میں روس اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔

گورنر سندھ نے روسی مہمانوں کی تواضع برنس روڈ کے مشہور برگر اور مٹکا چائے سے کی اور اس ذائقہ دار ضیافت کو مہمانوں نے خوب پسند کیا۔

 

روسی سفیر نے گورنر سندھ کے ہمراہ قائد گیلری کا دورہ بھی کیا۔ کامران تیسوری کی جانب سے روسی مہمانوں کو جناح کیپ اور شال بھی پیش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں