کامران ٹیسوری بطور گورنر سندھ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
اے آر وائی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد کامران ٹیسوری بطور گورنر سندھ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کی تقریب حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نئے گورنر سندھ سے حلف لیں گے۔
تقریب حلف برداری میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی کابینہ، ایم کیو ایم کے رہنما، سیاسی اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔
کامران ٹیسوری سندھ کے 34 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 101، ون کے تحت کامران ٹیسوری کی بہ طور گورنر سندھ منظوری دی تھی۔