اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ’مولا جٹ‘ دیکھنے کے بعد کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے مولا جٹ کا طعنہ دیا تھا، میں نے مولا جٹ اور اس کا گنڈاسا بھی دیکھا جس کو ملک دشمنوں کے خلاف استعمال کروں گا۔

گورنر سندھ نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل نے جو کچھ میرے بارے میں کہا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، وہ بھی ایک منصب پر رہے ہیں لہٰذا ان کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے کون لایا عمران اسماعیل کو زیادہ پتا ہوگا کیوں کہ وہ اس معاملے میں مجھ سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، مجھے تو ایم کیو ایم لائی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کر دیا

انہوں نے کہا کہ میں عمران اسماعیل کی بات کا مزید جواب نہیں دینا چاہتا، وہ خوش رہیں لیکن انہیں بلیم گیم اور سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی معیشت کا حب ہے اس کو نظر لگ گئی ہے، 10 سالوں میں اس شہر کی تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے۔

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور الیکشن کمیشن سندھ حکومت سے ایک سال سے رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم الیکشن سے بھاگ نہیں رہی، ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں