پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ اب خواب سے حقیقت بن رہا ہے، وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےنوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی منصوبے کا عملی طور پر آغاز کردیا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب بھی کریں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں معاون خصوصی عثمان ڈار، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی شریک ہوں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت1 سے50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی، مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ خواب سے حقیقت بن رہا ہے، وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا ہوا اپناوعدہ پورا کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ملک کی معاشی طاقت بنائیں گے، پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے کاروبارکی خواہش کااظہار کیا۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کا اہم موقع دے رہی ہے، منصوبے نے نوجوانوں میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں