ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے ‘کامیاب جوان پروگرام’ کا چرچا، مراد سعید نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کا ملک کے طول وعرض پر چرچا ہے، وفاقی وزیر مراد سعید نے اس پروگرام سے مستفیذ ہونے والے شخص کی ویڈیو ٹوئٹ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پختونخواہ کےنوجوان بھی کامیاب جوان پروگرام کےتحت اپنا کاروبار شروع کررہے ہیں، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کامیاب جوان لون اسکیم سے مستفید ہونے والے خیبر پختونخوا کے کامیاب جوان کی وڈیو ٹویٹ کی ہے۔

مراد سعید نے اپنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے توسط سے نہ صرف نوجوانوں کو کاروبار کرنے میں آسانی حاصل ہورہی ہے بلکہ روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان مجاہد سنتوری نے قرض حاصل کر کے موٹر سائیکلوں کی مرمت اور خرید و فروخت کا کاروبار بڑے پیمانے پر بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا خصوصی ترانہ جاری

مجاہد سنتوری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قرض ملنے سے ہمارے پاس سہولتیں آگئیں ہیں ، اسپئیر پارٹس زیادہ آگئے ہیں ، کامیاب جوان پروگرام سے میرا اور میرے جیسے چھوٹے تاجروں کا بہت بھلا ہوا ہے ، کامیاب جوان پروگرام کی لون اسکیم سے ملک بھر میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام وزیراعظم عمران خان کا بہت اچھا اقدام ہے ، کاروبار بڑھانے سے ورکر اور مکینک بھی مزید رکھے ہیں ، مقامی کالج کے طلبہ میری ورکشاپ پہ آکر مکینکل شعبے میں مفت ہنر سیکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے ٹوئٹ میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے کاروبار اور روزگار کےمواقع پیدا ہوئے، انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ بھی اسکا حصہ بنیں اورپاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں