اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام ہزاروں نوجوانوں کے لیے نوکریاں پیدا کرنے کا ذریعہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام ملک میں 30 ہزار نوجوانوں کے لیے نوکریاں پیدا کرنے والا پروگرام بن گیا، پروگرام نے14 ہزار275 نوجوانوں میں 18 ارب کی تقسیم مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل ہونے لگا اور ہزاروں نوجوان کاروبار کے مالک بن گئے ، اس سلسلے میں کامیاب جوان پروگرام میں قرض نوکریوں سے متعلق پہلی بار تفصیل جاری کردی گئی ، جس میں بتایا پروگرام نے14 ہزار275 نوجوانوں میں 18 ارب کی تقسیم مکمل کرلی اور پروگرام ملک میں 30 ہزار نوجوانوں کے لیے نوکریاں پیدا کرنے والا پروگرام بن گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت سب سےزیادہ سروس سیکٹر میں 72 فیصد نوکریاں ملیں، سروس سیکٹر میں 21 ہزار 389 نوجوانوں اور زراعت میں 17.7فیصد افراد کو روزگار کے فوری مواقع میسر آئے، زرعی شعبہ میں کامیاب جوان پروگرام 5 ہزار 238 نوجوانوں کےروزگار کا سبب بنا۔

جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ مینوفیکچرنگ تیسرے نمبرپر رہا،10 فیصدنوجوان نےقرض سےکاروبار شروع کیا، مینوفیکچرنگ میں 3ہزار نوجوانوں کوکاروبار اور نوکری کے مواقع ملے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 22 ہزار 14 نوجوان پروگرام کےقرض سےکاروبارکےمالک بن گئے، سندھ میں 4 ہزار کے قریب کامیاب کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہوگئے، کے پی میں 2 ہزار 444 نوجوانوں کوقرض سے کاروبار اور روزگار میسر آیا، اسی طرح بلوچستان میں 169،گلگت بلستان میں 229 ، آزاد کشمیر میں 113 اور اسلام آباد میں 672 نوجوانوں کو روزگار ملا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نےایک لاکھ نوجوانوں میں 100 ارب تقسیم کرنےکاہدف دیاہے، پروگرام نوجوانوں کےلیےروزگار اورکاروبار کی بڑی امیدبن گیا ہے، یقین دلاتا ہوں عمران خان اوران کی ٹیم نوجوانوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 3سال میں ڈیڑھ سال کورونا کی نذرہواپھربھی پروگرام کامیابی سےجاری ہے، 2سال کی تفصیلات کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائیٹ پر ڈال دی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا مشن نوجوانوان کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں