اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے، وزیر اعظم کوئٹہ میں صوبے بھر سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت آج سے بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں صوبے بھر سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور پختونخواہ کے بعد بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع دیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت آج سے بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ میں صوبے سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کئے کریں گے! پنجاب، سندھ، اور پختون خواہ کے بعد بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع دئیے جائیں گے! pic.twitter.com/jAeYSaAVbV
— Usman Dar (@UdarOfficial) April 28, 2021
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بلوچستان کے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا و دیگر افراد مراد سعید، زبیدہ جلال، اسد عمر، قاسم خان سوری اور عثمان ڈار بھی ہیں۔