اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام : خیبرپختونخوا کا نوجوان قرضہ ملنے پر خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خیبرپختون خواہ کا نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے قرض ملنے پر خوشی سے نہال ہوگیا اور کہا وزیراعظم عمران خان خود بھی خوبصورت ہیں اور ان کا دل بھی خوبصورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نواجوانوں میں قرض کی تقسیم میں تیزی آگئی اور بلا تفریق قرضوں کی تقسیم سے نوجوانوں میں روزگار کی فراہمی کاعمل بھی تیز ہوگیا ہے، حکومتی تعاون سے 11ہزارسےزائدنوجوانوں نے ذاتی روزگارحاصل کرلیا۔

خیبرپختونخواکےرہائشی محمدنواز کا برسوں پرانا خواب بھی پورا ہوگیا، محمد نواز نے کہا کہ وزیراعظم خودبھی خوبصورت ہیں اوران کا دل بھی خوبصورت ہے، پہلےبھی حکومتیں دیکھیں مگرکسی نےغریب کااحساس نہیں کیا، پہلی بارکسی حکومت نےغریب کےبارےمیں سوچا۔


سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارنےمحمدنواز پربنی ڈاکیومنٹری جاری کر دی ، جس میں بتایا گیا کہ کیسے محمدنوازنے قرض کی حاصل رقم سےڈیری فارمنگ کا کام شروع کیا۔

محمدنواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہت عرصےسےروزگارکی تلاش میں تھامگر وسائل نہیں تھے، حکومت نےپیسےدیےتواپنا روزگارکامسئلہ حل ہو گیا، عمران خان سے پیارہے، کامیاب جوان ٹیم اوروزیراعظم کاشکرگزار ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کامشن پوراہو رہاہے، نوجوانوں کوبرسر روزگاردیکھ کرخوشی محسوس ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نےکہاہےکہ نوجوانوں کوبااختیاردیکھناچاہتےہیں اور وزیرخزانہ بھی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم تیزکرنےکےخواہشمندہیں، انشااللہ چند ماہ میں رقم کی تقسیم کودوگناکر دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں