اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض تقسیم کیلئے آن لائن درخواستوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، نوجوان قرض کےحصول کیلئے کامیاب جوان کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کریں۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےتحت قرض تقسیم کیلئےآن لائن درخواستوں کاسلسلہ شروع ہوگیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو1لاکھ سےڈھائی کروڑتک آسان شرائط پرقرضےفراہم کیے جا رہے ہیں، نوجوان قرض کےحصول کیلئے کامیاب جوان کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کریں، قرض کی تقسیم ملک بھر کے 21 بڑے بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 2.5 کروڑ تک آسان قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
یہ قرضے کامیاب جوان کے آن لائن پورٹل کے ذریعے ملک بھر کے 21 بینکوں سے دئیے جائیں گے۔
آن لائن اپلائی کریں۔https://t.co/3cKj7aU7pc pic.twitter.com/9ImTIabpx3— Usman Dar (@UdarOfficial) August 12, 2020
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دی، اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے تحت قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا، نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ آسان شرائط پر 5گنا زیادہ رقم مل سکے گی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان سب سے بڑی طاقت اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے۔