منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام : وزیراعظم کا نوجوانوں کو بلا تعطل قرضوں کی فراہمی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور طریقہ کار پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے نوجوانوں کو بلا تعطل قرضوں کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار،حفیظ شیخ اورگورنراسٹیٹ بینک ، عبدالرزاق داؤد سمیت ملک بھر کے بینکوں کے صدور اور سربراہان شریک ہوئے۔

اجلاس میں عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض فراہمی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نےنوجوانوں کوکاروبارکی فراہمی کیلئے 100 ارب مختص کیے ہیں، اب تک 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، درخواستوں کی بروقت جانچ کرکےقرض کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اسکیم کےتحت پڑھے لکھے نوجوان بینکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں، میرٹ کے مطابق شفاف طریقے سے قرض کی تقسیم کا عمل جاری ہے، ملک بھر کے 21 بینک اس سکیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کی شفافیت اور طریقہ کار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بینکوں کےسربراہان کی پروگرام میں بھرپورشمولیت اوردلچسپی کوسراہا۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو قرضوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے بینکوں کا تعاون قابل تحسین ہے، نوجوان ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اثاثے کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کیلئے بینکوں کا تعاون اہم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قرض فراہمی کیلئے بینکوں کوسبسڈی کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور بینکوں کو پیش آنے والی ہر مشکل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایاجائےگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملکی معیشت کےفروغ میں بہترین کرداراداکرسکتےہیں، تعمیراتی شعبے،صنعتوں کافروغ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں معاونت ترجیح ہے ، حکومت کو اس ضمن میں بینکوں کا بھرپور تعاون درکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں