سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں ڈاکو نے قتل کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کندھ کوٹ میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، فوٹیج میں بدنام زمانہ ڈاکو کو ساتھیوں سمیت جدید اسلحے سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے علی مراد نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔
مقتول ہوٹل کا مالک تھا جبکہ ذاتی دشمنی پر ڈاکو سوڈھو نصیرانی نے فائرنگ کی تھی اور کہا کہ اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لے لیا۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔