The news is by your side.

Advertisement

کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبیلے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید اسلحے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان مال مویشی کے معاملات پر دیرینہ دشمنی ہے۔

مزید پڑھیں: کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لیے ضلع بھر کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کندھ کوٹ میں 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کندھ کوٹ کے کچے کےعلاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اورضلعی انتظامیہ کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں