جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

دوران گشت پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گشت کے دوران پولیس موبائل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس موبائل کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔

حادثے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی جائیں گی۔

- Advertisement -

ٹائر پھٹنے کے بعد پولیس موبائل کے ساتھ خوفناک حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ 17 جون کو بھی بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب گشت کے دوران پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا، جس کے باعث 5 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں