نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔
کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب ہوئے تھے۔ کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شیڈول ہے۔
کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کو ابھی مزید بہتر کرنا ہے، شعیب ملک
کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔