اشتہار

اسامہ میر نے ون ڈے ڈیبیو کیوی کپتان کی وکٹ سے یادگار بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

  پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیویز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے ہیں۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کراچی میں جاری ہے جہاں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی پہلے وکٹ پہلے اوور کے آخری گیند پر گری، قومی ٹیم کے نسیم شاہ نے ڈیون کونوے کا شکار کرتے ہوئے انہیں بولڈ کیا۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 37 رنز پر گری، فین ایلن 29 رنز بنا کر  محمد وسیم کی گیند ہر سلمان کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے اپنا ڈیبیو وکٹ یادگار بنا لیا، انہوں نے کیوی کپتان ولیمسن کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نائب کپتان شان مسعود پہلے ون ڈے میں فائنل الیون کا حصہ نہیں ہے، پاکستان کی جانب سے اسامہ میر آج ڈیبیو کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ  نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے  اور ہینری شپلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک روزہ سیریز پاکستان کے ون ڈے میں نمبر ون عالمی ٹیم بننے کا نادر موقع ہے۔ قومی ٹیم کیویز کو وائٹ واش کرتی ہے تو اس کا صلہ اسے آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز پانے کی صورت میں ملے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں