اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دانش کنیریا اور فیصل اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دانش کنیریا  برائن لارا کے چھکوں کی ویڈیو پر فیصل اقبال کے طنز کرنے پر برا مان گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کو ملتان ٹیسٹ نے برائن لارا نے تین گیندوں پر تین چھکے رسید کیے جس پر فیصل اقبال نے طنزیہ ٹویٹ کردیا جو دانش کنریا کو برا لگ گیا اور انہوں نے فیصل اقبال کو کھری کھری سنادی۔

فیصل اقبال بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور سابق لیگ اسپنر کو فکسر کہہ دیا، اس سے قبل دانش کنیریا نے چھکوں پر منفی تبصرہ کرنے پر فیصل کو یہ کہا تھا کہ دیکھو بول کون رہا ہے جس نے چند ہی میچز کھیلے ہیں، ان میچز کا بھی ذکر کردیتے جو میں نے جتوائے تھے۔

فیصل کا کہنا تھا کہ ایک فکسر اور جھوٹے اعدادوشمار سے بہتر ہے اب جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میرا کیریئر فکسنگ سے پاک ہے اور جتنے بھی میچز کھیلے اس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ملتان ٹیسٹ کا ذکر کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ کے دوران برائن لارا کو کنیریا نے گیند کرائی جو لارا نے ان کی جانب کھیل دی، دانش کنیریا نے لارا پر طنز کیا اور کہا کہ ویلڈن سر جس پر لارا کو غصہ آگیا اور انہوں نے اگلے تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے ان کو رسید کردئیے۔


دانش کنیریا نے برائن لارا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لیجنڈ بیٹسمین ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں