منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے مہیش بھٹ پر اپنا اصل نام چھپانے کا الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہمیشہ کسی نہ کسی تنازع کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور فلم ہدایت کار مہیش بھٹ پر اپنا اصل نام چھپانے کا الزام عائد کر دیا۔

کنگنا رناوت نے آج اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے مہیش بھٹ کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ان کا اصل نام ’اسلم‘ ہے۔

فلم ہدایت کار مہیش بھٹ معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد ہیں۔

مزید پڑھیں: ”کنگنا کیساتھ کام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی“

اداکارہ نے لکھا: ’مجھے بتایا گیا ہے کہ مہیش بھٹ کا اصل نام ’اسلم‘ ہے، انہوں نے اپنی دوسری شادی کے لیے مذہب تبدیل کیا، اصل نام خوبصورت ہے، پھر وہ کیوں چھپاتے ہیں؟‘۔

انہوں نے لکھا کہا کہ کسی مذہب کی نمائندگی کرنے کے بجائے مہیش بھٹ کو اپنا اصل نام ہی استعمال کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں