منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

مودی سرکار نے کنگنا رناوت کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی مودی سرکار نے بھارتی اداکارہ کنگنارناوت کو بڑی خوشخبری سنادی، بی جے پی حکومت نے اداکارہ کو آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ سے نواز دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے اتوار کو ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے شہر مندی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرچکا ہے۔

اس سے قبل اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ نامور فلمی شخصیات ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ کے مذکورہ بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی جانب سے کالر آئی ڈی ڈسپلے کی تجویز سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت نے ڈارک ویب سے متعلق خدشات پر بات کی۔

مردوں کو ’ہینڈ بیگ‘ کہنے پر کنگنا رناوت کی ٹوئنکل کھنہ پر سخت تنقید

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ بہت ساری معروف فلمی شخصیات نہ صرف ڈارک ویب کا استعمال کرتی ہیں بلکہ اس کے ذریعے منموعہ مواد تک رسائی اور واٹس ایپ اور ای میلز کی طرح نجی گفتگو کو ہیک کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں