پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے رنبیر کپور کو ’سفید چوہا‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنبیر کپور کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے فلم ’رامائن‘ میں رنبیر کپور کو بھگوان رام کا کردار ملنے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر رنبیر کپور کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی کہ میں نے سنا ہے کہ رامائن پر ایک فلم بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں ’سفید چوہا‘ کردار ادا کرے گا، وہ صرف نام کا ہیرو ہے جسے عقل کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ: کنگنا رناوت نے سلمان خان کیساتھ اپنی پرانی ویڈیو شیئر کر دی

کنگنا رناوت نے اسٹوری میں لکھا کہ وہ شخص فلم نگری میں ہر کسی کے خلاف گندا پی آر کرنے کیلیے بدنام ہے، وہ خواتین پر بُری نظر رکھتا ہے اور منشیات کا عادی ہے، ایسا شخص بھگوان رام کا کردار ادا کرنے کے لائق نہیں۔

اگرچہ فلم ’رامائن‘ کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا بلکہ صرف خبریں گردش کر رہی ہیں۔ غیر تصدیق شدہ خبروں پر کنگنا رناوت نے بالی وڈ اسٹار پر تنقید کر دی۔

رپورٹس کے مطابق ’رامائن‘ کو ممکنہ طور پر نتیش تیواری ڈائریکٹ کریں گے جبکہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی مرکزی کردار دیے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں