ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی سیاستدان و معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش سے قبل قتل کی دھمکی مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے مہاراشٹر، پنجاب اور ہماچل پردیش کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دھمکی دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

کنگنا رناوت کو نہ صرف دھمکی مل ہے بلکہ انہیں فلم ’ایمرجنسی‘ میں سکھ برادری کی توہین کرنے پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

1975 میں پیش آئے واقعات پر مبنی فلم میں سکھوں کو منفی انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پنجابی انفلوئنسر وکی تھامس سنگھ کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہیں کنگنا رناوت کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وکی تھامس سنگھ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر ہم سر کٹوا سکتے ہیں تو کاٹ بھی سکتے ہیں‘۔

پنجابی انفلوئنسر کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہہ رہا ہے کہ اگر فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز ہوئی تو کنگنا رناوت کو نہ صرف سکھ برادری بلکہ دیگر مذہب کے ماننے والے کی طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مہاراشٹر، پنجاب اور ہماچل پردیش کی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ویڈیو میں موجود افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

فلم ’ایمرجنسی‘ 6 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائنش کیلیے پیش کی جائے گی جس میں کنگنا رناوت اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں