ممبئی: بھارتی سیاست دان نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سڑا ہوا سیب قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لدھیانا سے کانگریس کے بھارتی رکن پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو نے اداکارہ کنگنا رناوت کو ریاست ہماچل پردیش کا سڑا ہوا سیب قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکاروں کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانج کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی جس کی وجہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن اور پنگا فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک جعلی ٹویٹ بنی۔
اس ٹویٹ میں کنگنا نے شمالی بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک پنجابی خاتون کے بارے میں ایک ٹویٹ کی۔
اس ٹویٹ میں تصاویر بھی تھیں جن میں کنگنا کے خیال میں بلقیس بانو اور احتجاج کرنے والی دیگر خواتین بھی شامل تھیں، جس پر کنگنا نے انہیں کرائے کا احتجاجی قرار دیا تھا۔
یہ پڑھیں: معمرخاتون پر تنقید: ساتھی اداکار کنگنا پر پھٹ پڑے
اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو نے کنگنا رناوت کو ریاست ہماچل پردیش کا سڑا ہوا سیب قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں کنگنا کو ایک چیز واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پنجابیوں کے درمیان چاہیے سیکڑوں مسائل ہوں، لیکن ہم اپنے معاملات میں کسی بھی بیرونی شخص کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہماچل کے کسانوں اور نوجوانوں سے جلد سبق سیکھ جائیں گی جنہوں نے کسانوں کو دہشت گرد قرار دیا اور اسے جلد ہی ہماچل میں داخلے پر پابندی کا بھی سامنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگنا کے پاس چھپنے کا بس ایک ہی گھر ہوگا اور وہ نریندر مودی کا ہوگا۔