جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کترینہ کیف کی شادی پر کنگنا رناوت کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کترینہ کیف کی اپنے سے کم عمر اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ہم نے یہ بہت بار سنا ہے کہ ایک کامیاب اور امیر ترین آدمی نے اپنے سے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کی لیکن اگر کوئی خاتون اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کرے تو معاشرے میں اسے بہت برا سمجھا جاتا ہے۔‘

کنگنا رناوت نے کہا کہ ماضی میں ایک خاص عمر کے بعد کم عمر مرد سے شادی کرنا عورتوں کے لیے ناممکن تھا، بالی ووڈ کی معروف خواتین کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ وہ اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کررہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صنفی دقیانوسی تصور کی نئی تعریف کرنے پر مردوں اور خواتین دونوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا نے اپنے پیغام میں کترینہ اور وکی کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اس جوڑے کے ہی پیغام جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، دونوں فنکاروں کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ بروز جمعرات کو طے پائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں