پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

شادی کی ناکامی کے 99 فیصد کیسز میں مرد قصوروار ہوتے ہیں، کنگنا رناوت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے شادی کی ناکامی کے 99 فیصد کیسز میں مردوں کو قصووار قرار دینے کا متنازع بیان دے دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے بنگلورو میں مقیم شہری اتل سبھاش کی المناک خودکشی پر تبصرہ کیا جس کی وائرل ویڈیو اور 24 صفحات کے نوٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

34 سالہ سبھاش نے خودکشی کرنے کے فیصلے کا الزام بیوی، خاندان اور اتر پردیش کے ایک جج پر لگایا۔ اس کی لاش کے قریب سے ایک کارڈ ملا جس پر لکھا تھا کہ (Justice Is Due)۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے اتنا بدنام کر دیا کہ میری شادی نہیں ہو رہی، کنگنا رناوت

خودکشی کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ پورا ملک صدمے میں ہے، سبھاش کی ویڈیو دل دہلا دینے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی فیمینزم قابل مذمت ہے۔

کنگنا رناوت نے متنازع بیان دیا کہ شادی کی ناکامی کے 99 فیصد کیسز میں مرد غلطی پر ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سبھاش نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اس کی کمائی اسی کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ میں جو پیسہ کماتا ہوں وہ میرے دشمنوں کو مضبوط بنا رہا ہے، میرے ٹیکس کے پیسوں سے یہ عدالت اور پولیس کا نظام مجھے ہراساں کرے گا۔

اس نے مطالبہ کیا تھا کہ بیوی اور خاندان کو اس کی آخری رسومات سے روک دیا جائے۔

کنگنا رناوت کے ریمارکس نے ایک بحث چھیڑ دی۔ کچھ لوگوں نے قوانین کے غلط استعمال کے خلاف ان کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ دوسروں نے مردوں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بیان پر تنقید کی۔

دریں اثنا، اداکارہ و سیاستدان نے حال ہی میں پارلیمنٹ کمپلیکس کے بلیوگی آڈیٹوریم میں دی سابرمتی رپورٹ کی اسکریننگ میں شرکت کی۔

فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے لوگوں سے فلم دیکھنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم فلم ہے، پچھلی حکومت نے عوام سے حقائق چھپائے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس وقت اتنے سنگین حالات میں لوگوں نے کیسے سیاست کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں