ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا اب لوگوں نے اتنا بدنام کر رکھا ہے، میری شادی نہیں ہونے دیتے ہیں۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں پروگرام ’ آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سامعین میں سے کسی نے اداکارہ کنگنا سے سوال کیا کہ وہ سیاستدان سے شادی کرنا چاہیں گی یا اداکار سے، جس پر کنگنا نے جواب دیا کہ کیا کہوں میں اب اس بارے میں؟ دیکھیں میری شادی کو لے کر بہت اچھا خیال ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہر ایک کو ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔
کنگنا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے بچے ہونے چاہیے، لیکن اب لوگوں نے اتنا بدنام کر رکھا ہے کہ میری شادی نہیں ہونے دیتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے کورٹ کیسز اتنے ہیں جب بھی کسی کے ساتھ میری بات بننی شروع ہوتی ہے تو میرے گھر پولیس آجاتی ہے، اٹھا کر لے جاتی ہے، ایک بار تو میرے ہونے والے ساس سسر میرے گھر میں بیٹھے تھے تو مجھے پیش ہونے کا آڈر آگیا، جسے دیکھ کو وہ بھاگ گئے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک سائیڈ افیکٹ ہے، بعد میں اداکارہ نے فوراً کہا کہ میں مذاق کررہی ہوں۔
کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میں انوپم کھیر، ماہیما چودھری، ملند سونم اور دیگر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔