منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کرن جوہر سے خوفزدہ ہوں، کنگنا رناوت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے فلمساز کرن جوہر کے حالیہ بیان پر ردعمل دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ سیاست پر مبنی کون سی فلم دیکھنا پسند کریں گے؟ اس پر ان کا جواب تھا کہ میں کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کیلیے پُرجوش ہوں۔

کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ رواں سال نومبر میں سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔ فلم سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کریں گی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ان دونوں کے دل ایک دوسرے کیلیے بدل گئے؟

اس پر کنگنا رناوت نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ پچھلی بار جب کرن جوہر نے کہا تھا کہ وہ میری فلم ’مانی کارنیکا‘ کیلیے پُرجوش ہیں تو میں بدترین مہم کی زد میں آگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے والے تقریباً تمام اداکاروں کو مجھ پر کیچڑ اچھالنے اور فلم کو سبوتاژ کرنے کیلیے معاوضہ دیا گیا تھا۔

پھر سے قہقہہ لگاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب میں بہت خوفزدہ ہوں کیونکہ وہ ایک بار پھر پُرجوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں