اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے سلمان خان کیساتھ اپنی پرانی ویڈیو شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی پرانی ویڈیو شیئر کر دی۔

انسٹاگرام پر کنگنا رناوت کے ایک فین اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی جس نے اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ ان کے مشہور شو ’دس کا دم‘ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کنگنا رناوت اسٹیج پر مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی فلم کے مقبول گانے ’دھک دھک کرنے لگا‘ پر رقص کر رہی ہیں جبکہ سلمان خان ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ رقص کے بعد دونوں نے زور سے قہقہہ لگایا۔

کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کر کے سلمان خان کو اس پر ٹیگ کیا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اس میں اتنے جوان کیوں لگ رہے ہیں؟ اس کا مطلب اب ہم واقعی میں جوان نہیں رہے۔‘

ویڈیو نے پرانی یادوں کو تازہ کر دیا۔ دونوں کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ ہم آپ دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں