تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

”بالی وڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلا کر کھانا کھلاؤں“

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں کوئی اس لائق ہے ہی نہیں جسے گھر پر کھانے پر مدعو کروں۔

ایک یوٹیوب چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی وڈ میں کوئی ایسا نہیں جو میرا دوست بن سکے، انڈسٹری میں کوئی میرا دوست بننے کے لائق ہے ہی نہیں، اس کے لیے قابلیت چاہیے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: کنگنا نے اب تک شادی نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی

کنگنا رناوت نے کہا کہ کسی کو گھر نہیں بلاؤ گی، ہاں اگر باہر ملاقات ہوگئی تو اور بات ہے لیکن گھر پر نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں بالی وڈ میں بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کنگنا رناوت کو ہمیشہ سے یہی گلا رہا ہے کہ فلم نگری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ کچھ روز قبل معروف اداکار سلمان خان نے کنگنا کی نئی آنے والی فلم ”دھاکڑ“ کا ٹریلر انسٹا گرام پر شیئر کیا اور اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کنگنا رناوت نے ردعمل میں سلو میاں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ”سونے کے دل والا ہیرو“ کہا۔ فلم رواں ماہ 20 تاریخ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments