منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’مجھے پاگل قرار دے کر جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ انڈسٹری پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے شادیوں میں ڈانس کرنے سے انکار کیا تو انہیں پاگل قرار دے کر جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’بھکاری فلم مافیا نے میرے رویے کو غرور و تکبر سمجھا کیونکہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بے وقوفی پر ہنستی نہیں، میں نے شادیوں میں ڈانس کرنے اور آئٹم نمبر کرنے سے صاف انکار کیا جس پر مجھے پاگل قرار دے کر جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی۔

- Advertisement -

Kangana Ranaut says 1947 was 'bheek' and India got 'real freedom' in 2014,  triggers outrage | Hindi Movie News - Times of India

اداکارہ نے لکھا کہ خود کو سدھارنے کی جگہ وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے سب کچھ گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں وہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں۔‘

کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’میں ایک سیاست دان، بیورو کریٹ اور کاروباری فیملی سے ہوں، فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں ایسا تلخ رویہ کہاں سے آیا میں کیوں شادیوں میں بولڈ لباس نہیں پہنتی اور رقص نہیں کرتی۔‘

واضح رہے کہ کنگنا رناوت ’تنو ویڈز منوں‘ گینگسٹر سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ رواں سال اکتوبر میں ان کی فلم ’ایمرجنسی‘ بڑے پردے کی زینت بنے گی جس کی کاسٹ میں شریاس تلپڑے، انوپم کھیر ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں