بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

سکھ برادری کنگنا رناوت کی فلم کیخلاف میدان میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش کے خلاف سکھ برادری میدان میں آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر لانچ ہونے کے بعد سکھ برادری کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلم پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کی طرف سے فلم کے ٹریلر پر سخت اعتراض کیا گیا۔ کمیٹی نے فلم میں سکھوں کو غلط طریقے سے دکھانے اور کمیونٹی کی تاریخ کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔

- Advertisement -

کمیٹی کے سربراہ ہرجندر سنگھ دھامی نے الزام لگایا کہ فلم میں سکھوں کو جان بوجھ غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے فلم کو سکھوں کی کردار کشی کے مترادف قرار دیا۔

مزید برآں کمیٹی نے کنگنا رناوت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ہرجندر سنگھ دھامی کا کہنا تھا کہ حکام فوری طور پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرے کیونکہ انہوں نے فلم کے ذریعے ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔

انہوں نے سکھوں اور پنجاب کے خلاف متنازع بیانات دینے کے باوجود کنگنا رناوت کو تحفظ فراہم کرنے پر مودی سرکاری پر بھی تنقید کی۔

کمیٹی سربراہ نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پر زور دیا کہ وہ فلم پر پابندی لگانے کیلیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں تاریخ کو غلط طریقے سے پیش کرنے سے سکھ برادری کو بارہا تکلیف پہنچی ہے اور مستقبل میں اس طرح کی کردار کشی کو روکنا ہوگا۔

زی اسٹوڈیو نے فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں کنگنا رناوت کو اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھا گیا تھا۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ بھارت کے تاریک ترین زمانے کے پیچھے کی کہانی کو افشا کریں۔

کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کی ایک جھلک شیئر کی تھی جس میں 1975 کے کچھ مناظر دکھائے گئے تھے۔ اس میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ’مجھ میرے ملک کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ انڈیا اندرا ہے اور اندرا انڈیا ہے‘۔

’ایمرجنسی‘ کی ہدایت کار خود کنگنا رناوت ہیں جس میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں