پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے سلمان خان کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اب تک کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو ایک ’اچھا دوست‘ قرار دیا ہے، ساتھ ہی انکشاف کیا کہ بے شمار مواقع ہونے کے باوجود وہ ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کر سکے ہیں۔

دوران انٹرویو جب اداکارہ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں اداکار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی؟ جس پر کنگنا نے کہا کہ ’ سلمان میرے بہت اچھے دوست ہیں، اور ہمارے پاس کئی مواقع تھے جہاں ہم ساتھ کام کر سکتے تھے لیکن کسی نہ کسی طرح یہ کبھی ممکن نہیں ہو سکا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

- Advertisement -

کنگنا کا کہنا تھاکہ ’اگر سلمان جی کو دیکھیں کہ ان کی کتنی فین فالوئنگ ہے لوگ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ وہ اس وقت ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اب جن لوگوں کو سلمان سے پیار ہے وہ ان سے پیار ہی کریں گے لیکن جن لوگوں کی آنکھوں میں وہ کھٹکتے ہیں وہ تو ان سے نفرت ہی کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

اداکارہ کے مطابق ’ فلم انڈسٹری جو لوگ ان کے مقابلے میں ہیں، ان کی نظروں میں تو وہ کھٹکیں گے کیونکہ آج سلمان جس مقام پر ہیں لوگ ان سے حسد کرتے ہیں کہ وہ اس مقام پر کیوں ہیں ‘۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی پہلی سولو ڈائریکٹوریل فلم ’ایمرجنسی’ جلد سینما میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں کنگنا نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے، اس فلم میں ان کی مدتِ حکومت کے آخری چند سالوں کی کہانی پیش کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں