تازہ ترین

کیا کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی؟ والد نے حقیقت بیان کر دی

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی کنگنا رناوت کے والد نے اداکارہ کی سیاست میں انٹری سے متعلق حقیقت بیان کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ ماہ سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کنگنا رناوت 2024 میں لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

بالی وڈ اداکارہ کے والد امردیپ نے اپنے ایک بیان میں مذکورہ خبروں پر ردعمل دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ بیٹی آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والی ہیں۔

متعلقہ: میں شادی کرنا چاہتی ہوں، کنگنا رناوت

امردیپ نے بتایا کنگنا رناوت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی، لیکن اس بات کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے کہ وہ بیٹی کو کس حلقے سے امیدوار کے طور پر  کھڑا کرتی ہے۔

اتوار کے روز بالی وڈ اداکارہ نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ان کے رہائش پر ملاقات کی اور تب سے ہی خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ سیاست میں آ رہی ہیں۔

کنگنا رناوت کو اکثر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی حمایت میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹز سے بھی لوگوں نے اندازہ لگایا کہ وہ سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

متعلقہ: میں بہت بدتمیز ہوں، کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کو آخر بار فلم ’تیجس‘ میں دیکھا گیا۔ اداکارہ آئندہ اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گی جس میں وہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

رواں سال نومبر میں نمائش کیلیے پیش کی جانے والی فلم کو اب 2024 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -