بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

کنگا رناوت نے اپنی پارٹی بی جے پی کی ناک میں دم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی سیاسی پارٹی کی ناک میں دم کردیا، بھارتیہ جنتہ پارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کسانوں کے احتجاج پر کنگنا کے ریمارکس سامنے آنے کے بعد پارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کنگنا رناوت کے بیانات بی جے پی کے بیانات نہیں ہیں‘۔ بی جے پی نے 26 اگست کو اداکارہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے ریمارکس نہ دیں۔

اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت نے جب کسانوں کے احتجاج پر متنازع بیانات دیے تو اس پر زبردست تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کنگنا نے کہا تھا کہ ’لاشیں لٹک رہی تھیں اور عصمت دری ہو رہی تھی‘ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو کمزور کرنے کے لیے احتجاج کے پیچھے چین اور امریکا ہیں۔

منڈی کی ایم پی کنگنا رناوت نے یہ بھی بتایا تھا کہ کسانوں کے احتجاج سے ہندوستان میں بنگلہ دیش جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی تھی لیکن اعلیٰ قیادت نے اسے آہنی ہاتھوں سے سنبھالا ہے۔

کسانوں کی تحریک کے تناظر میں اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے کنگنا رناوت کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور آفیشل بیان جاری کیا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ کنگنا کو پارٹی کے پالیسی مسائل پر بیان دینے کی نہ تو مجاز ہیں اور نہ ہی انھیں اجازت ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کنگنا رناوت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی بیان نہ دیں۔

بی جے پی نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں